پرویزالٰہی کی پی پی میں شمولیت کی افواہیں بے بنیاد:فیملی ذرائع
لاہور(خبرنگارخصوصی)سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے فیملی ذرائع کا انکی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دشمن ایسی جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔۔۔
کارکن ایسی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں ،پی ٹی آئی کارکنوں کو چاہئے کہ جہاں کوئی ایسی بات کرے تو اس کو منہ توڑ جواب دیں،چودھری پرویزالٰہی اور ان کے خاندان کی اتنی قربانیوں کے بعد بھی ایسی باتوں پر یقین کیا جائے تو یہ یقین کرنے والوں کی بدقسمتی ہو گی ۔پی ٹی آئی کارکن اس نئی دھوکہ بازی سے دور رہیں۔