کفایت شعاری،پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی موٹر سائیکل پراجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں

کفایت شعاری،پارلیمانی سیکرٹری  رشدہ لودھی موٹر سائیکل پراجلاس  میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں

لاہور(آئی این پی)پٹرولیم بحران میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت خاتون پارلیمانی سیکرٹری صحت رشدہ لودھی نے موٹر سائیکل کا استعمال شروع کر دیا۔

پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی گزشتہ روز موٹر سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچیں اور صحافیوں کو بتایا کہ وہ سرکاری امور کے سلسلہ میں لارنس روڈ پر واقع ڈی جی آفس میں موٹر سائیکل پر گئیں اور وہاں سے موٹر سائیکل پر ہی پنجاب اسمبلی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ذاتی گاڑی او ربطور پارلیمانی سیکرٹری 1300سی سی کار بھی ہے لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم سب کو کفایت کرنی چاہیے اورحکومتی اقدامات میں حصہ ڈالنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں