مسلم دشمنی:بی جے پی کی سیاسی مفاد کیلئے نفرت انگیز مہم تیز
اترپردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا، ہر مسلم کو آسام سے نکالا جائیگا:وزیراعلیٰ بی جے پی مسلمانوں کے خلاف متعصب زہریلی سوچ پھیلا نے میں مصروف:ماہرین
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) انتہاپسند آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی مسلمانوں کے خلاف تعصب زدہ زہریلی سوچ پھیلانے میں مصروف ہے ۔ مبصرین کے مطابق جماعت پر ہندوتوا نظریے کے تحت سیاسی مقاصد کے لیے تقسیم اور اشتعال انگیزی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں نفرت انگیز خطاب میں کہا صرف بی جے پی ہی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی اور مسلم آبادی کا تناسب روک سکتی ہے۔
ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا، اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا، نہ کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔ اگر مسلم درانداز کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی زمین چھین کر ہندوؤں میں بانٹ دی جاتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے ۔ بھارت میں انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کے خلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وتیرہ بن چکا۔