26نومبر احتجاج کیس:پرائیویٹ کمپلین پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاملے پر دائر پرائیویٹ کمپلین کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم انہوں نے ایک بار پھر اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا اور التوا کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ۔