سینیٹ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں قانون سازی کے امور پر غور
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔
سینیٹ کے 360ویں اجلاس میں زیر غور آنے والی قانون سازی کے امور پر غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔ کمیٹی نے طے کیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 17 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ سیکرٹری سینیٹ نے اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے قانون سازی کے امور پر بریفنگ دی۔