ڈائریکٹر جنرل حج مکہ کی تعیناتی کیلئے 3نام وزیراعظم کو ارسال

ڈائریکٹر جنرل حج مکہ کی تعیناتی کیلئے 3نام وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل حج مکہ کی تعینات کیلئے 3 نام وزیراعظم کو ارسال کر دیئے ۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈی جی حج کے عہدے کیلئے محمد علی، ذوالفقار خان اور ساجد منظور اسدی کے نام شامل ہیں، محمد علی اس وقت پنجاب ،ذوالفقار خان وزارت مذہبی امور اور ساجد منظور اسدی وزارت اقتصادی امور ڈویژن میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ساجد منظور اسدی پہلے بھی بطور ڈائریکٹر حج مکہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ڈی جی وہاب سومرو کو حج امور کی انجام دہی کیلئے تین ماہ کی توسیع دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں