پنجاب:12اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب:12اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب کے مختلف اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 عابد حسین کو ایم ڈی فیصل آباد اور سلمان احمد کو ایم ڈی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا، ذوالفقار احمد کو ایم ڈی ملتان اور شاہد ندیم کو ایم ڈی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے ،عبدالزراق ڈوگر کو ایم ڈی گوجرنوالہ اور عثمان اکرم کو ایم ڈی گجرات ،محمد قاسم کو ایم ڈی بہاولپور ، ساجد صفدر کو ایم ڈی راولپنڈی ،احسن ممتاز کو ایم ڈی ننکانہ صاحب،کامران اشرف کو ایم ڈی شیخو پورہ ، رضوان اشرف کو ایم ڈی قصور،شکیب سرور کو ایم ڈی ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں