بلوچستان ، 3762 سرکاری گاڑیا ں غائب ہونے کا انکشاف

  بلوچستان ، 3762 سرکاری  گاڑیا ں غائب ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان میں غائب ہونے والی سرکاری گاڑیوں سے متعلق رپورٹ محکمہ ایکسائز نے وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی کو پیش کر دی۔

 رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹابیس میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 14304 ہے ، تصدیقی عملی میں 3672 گاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی، رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کی 1142 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں ، محکمہ پولیس کی 443، لوکل گورنمنٹ کی171 گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں محکمہ صحت کی 168، محکمہ تعلیم کی 131 گاڑیوں کا سراغ نہیں ملا ،محکمہ نظم و نسق اور منصوبہ بندی و ترقیاتی کی 226 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں۔ محکمہ منصوبہ بندی کے پاس 65، سماجی بہبود کے پاس 63 گاڑیاں دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان گاڑیوں کی معلومات کے لئے سہ رکنی کمیٹی بنادی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں