پوسٹل سروسز کو جدید بنانا ضروری
پشاور(اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز کو جدید عالمی تقاضوں سے روشناس کرانا ضروری ہے۔
پوسٹ ماسٹر جنرل خیبرپختونخوا احسان اﷲ مروت کی جانب سے صوبے میں پوسٹل سروسز سے متعلق دی گئی بریفنگ کے دوران گورنر کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 1787 دفاتر ہیں جن میں 9 پوسٹل ڈویژن ، 16 جی پی اوز ، 500کے قریب ڈاکخانہ جات اور 1200سے زائد فرنچائز ڈاکخانے ہیں ،کوریئر کمپنی اور بینک کے قیام کے معاملات پر کام شروع ہے۔