سجادہ نشین گولڑہ پیر معین الحق کے صاحبزاے فرید الحق انتقال کر گئے ، آج نماز جنازہ

سجادہ نشین گولڑہ پیر معین الحق  کے صاحبزاے فرید الحق  انتقال کر گئے ، آج نماز جنازہ

اسلام آباد، پشاور (اپنے رپورٹر سے، اے پی پی) سجادہ نشین گولڑہ پیر سید معین الحق شاہ گیلانی کے بڑے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر 5:30 بجے گولڑہ میں ادا کی جائے گی۔

انتقال کی خبر پر اہم شخصیات سمیت عقیدت مندوں کی گولڑہ آمد شروع ہو گئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ نصرالمحمود گولڑہ گئے اور پیر معین الحق گیلانی سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی گولڑہ گئے اور پیر معین الحق شاہ گیلانی سے اظہار افسوس کیا، فضل الرحمان نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تعزیتی پیغام میں کہا پیر سید فرید الحق گیلانی کی وفات پر دل رنجیدہ ہے ، انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں