کوئٹہ : تھانے پر دستی بم حملہ ، اہلکار زخمی، پشاور میں دھماکا

کوئٹہ : تھانے پر دستی بم حملہ ، اہلکار زخمی، پشاور میں دھماکا

زخمی ہسپتال منتقل ،دھماکا پلاسٹک کی بوتل میں بند بارودی مواد پھٹنے سے ہوا

 کوئٹہ(مایٹرنگ ڈیسک،این این آئی)کوئٹہ میں تھانے پرنامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق گوالمنڈی تھانے پر نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، زخمی اہلکار کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ادھر پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں غز اسٹاپ روڈ کے کنارے صبح تقریباً 9 بجے آئی ای ڈی کادھماکا ہوا، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سکیورٹی سخت کر دی ،بم ڈسپوزل حکام کے مطابق بارودی مواد پلاسٹک کی بوتل میں رکھا گیا تھا، جس میں کوئی بال بیرنگ شامل نہیں تھے ، بارودی مواد کوسڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں