پنجاب:کرسچن میرج ایکٹ میں 153سال بعد تبدیلیاں، بل تیار

پنجاب:کرسچن میرج ایکٹ میں 153سال بعد تبدیلیاں، بل تیار

دلہا ،دلہن کا مسیحی ہونا لازمی، عمرحد 18سال مقرر ،رجسٹریشن لازم قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پنجاب میں کرسچن میرج ایکٹ میں 153 سال بعد بنیادی تبدیلیوں کیلئے بل تیار کر لیا گیا۔بل میں شادی کیلئے دلہا اور دلہن دونوں کا مسیحی ہونا لازم قرار دیا گیا ہے ، موجودہ قانون میں کسی ایک فریق کا مسیحی ہونا کافی قرار دیا گیا تھا۔بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے جس میں شادی کیلئے  لڑکے اور لڑکی کی کم از کم عمر 18سال مقرر کرنے کی تجویز شامل ہے ،اس سے قبل لڑکے کی عمر 16اور لڑکی کی 13 سال مقرر تھی۔مسیحی شادیوں کی رجسٹریشن یونین کونسل اور نادرا کے ریکارڈ میں لازمی شامل کرنے اور رجسٹرڈ گرجا گھروں کو مسیحی طریقہ کار کے مطابق نکاح پڑھانے کی اجازت دینے کی تجویز ہے ۔موجودہ بل میں نکاح کی تقریب کے وقت اور دن پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ موجودہ قانون کے تحت شام 6بجے کے بعد نکاح کی اجازت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں