اسلم غوری وفاقی سیکرٹری صحت تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔
اسلم غوری جو اس سے قبل نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن ڈویژن میں بطور سپیشل سیکرٹری اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ، انہیں اب اسی ڈویژن میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔