قلات اور خضدار میں زلزلہ
قلات(نامہ نگار)ضلع قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 11 کلومیٹر زیرِ زمین تھی زلزلے کا مرکز قلات سے تقریبا ً50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔