ماحول خوبصورت،آئیں اختلافات ختم کریں، راجہ ناصر عباس
تفرقہ پھیلانے والوں کا حصہ نہیں بنیں گے ،ایران لڑائی اسلامی ممالک کی جنگ تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امریکا سمجھتا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد وہ ایران پر قبضہ کرلے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی ممالک کی بھی جنگ تھی، ایران نے پورے مشرق کا دفاع کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحول انتہائی خوبصورت ہے ، آئیں اندرونی اختلافات کو ختم کریں،اگر کوئی تفرقہ پھیلاتا ہے تو ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔