بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی  قیمتوں میں اضافہ کردیا

جڑانوالہ (آ ن لائن)بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ،فیصل آ باد ملت روڈ، جھمرہ سیکٹر اور جڑانوالہ روڈ سیکٹر کی مشترکہ میٹنگ رانا فرمان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں کوئلہ کی بڑھتی قیمتوں اور کرایوں میں اضافہ سے بھٹہ انڈسٹری کو درپیش مشکلات بارے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

میٹنگ میں طے کیا گیا گہ ایک ہزار پختہ اول کلاس اینٹ 22ہزار روپے ،دوم کلاس اینٹ17ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ رانا فرمان خاں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھٹے کا کاروبار شدید مشکلات کا شکار ہے ،بھٹہ مالکان آپس میں اکٹھے رہیں اور نئی قیمتوں پر اینٹیں فروخت کریں،بارشوں سے بھٹہ مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ،ریٹ میں اضافہ اور مالکان کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم اور کوئلہ کی قیمتیں کنٹرول کر کے فکس کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں