ٹرمپ نے ایران کی 5سال کیلئے یورینیم افزودگی روکنے کی پیشکش مسترد کر دی،امریکی اخبار
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے ایک اہم رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات کے دوران ایران نے پانچ سال کے لیے یورینیم کی افزودگی معطل کرنے کی پیشکش کی تھی۔
تاہم، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیشکش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اورمطالبہ کیا کہ ایران کم از کم 20 سال تک یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روک دے اور اپنا پہلے سے موجود انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بیرونِ ملک منتقل کرے ۔