پابندیاں ختم، اثاثے بحال کریں، ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر معاہدہ کیلئے تیار : ایرانی سفیر

پابندیاں ختم، اثاثے بحال کریں، ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر معاہدہ کیلئے تیار : ایرانی سفیر

حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،امریکی مکمل سنجیدگی کے ساتھ آتے ہیں تو ہم کسی سمجھوتے تک پہنچ جائینگے :رضا امیری فیلڈ مارشل کی کوششیں جاری ، اسکے نتیجے میں ہی بات چیت کی نئی تاریخوں بارے آگاہی حاصل ہو گی :دنیا سے گفتگو

 اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی )ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ،امریکی مکمل سنجیدگی کے ساتھ آتے ہیں تو ہم کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے امریکہ اور اسرائیل یاد رکھیں جو چیز وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل نہیں کر سکے ، وہ جنگ سے بھی نہیں ملے گی ، دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ، امریکی مکمل سنجیدگی کے ساتھ آتے ہیں تو ہم کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے، پابندیاں اٹھانے کے علاوہ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کئے جائیں۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتے ، اس موقف کو کسی بھی معاہدے کی صورت میں ڈھالنے کیلئے بھی تیار ہیں ، تاہم اس موقف پر اضافی مطالبے اور شرائط ناقابل قبول ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اس بات کو سمجھا ہے اور اس حوالے سے سمجھوتے بھی کئے ہیں، اس کے لئے ہم آ ئندہ بھی تیار ہیں لیکن ضروری ہے کہ ایران پر عائد تمام پابندیوں ختم کی جائیں مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، ایرانی سفیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ، فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی بات چیت کی نئی تاریخوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں