کوئی سیاسی رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا

کوئی سیاسی رہنما عمران خان  سے ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا

راولپنڈی(خبر نگار)عمران خان سے رفقا کی ملاقات کے لئے پارٹی کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی جانیوالی فہرست میں شامل پارٹی رہنما ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے تک جیل نہ پہنچ سکے۔

گزشتہ تین سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب کوئی پارٹی لیڈر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے نہیں آیا، ملاقات کے لئے دئیے گئے ناموں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر،انتظار پنجوتھہ،حامد خان ایڈووکیٹ ، علی بخاری ، لطیف کھوسہ،بابر اعوان کا نام شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں