پی بی سی : قیمتی اراضی ،عما رتیں کرائے پر دینے کا فیصلہ

 پی بی سی : قیمتی اراضی ،عما رتیں کرائے پر دینے کا فیصلہ

پی پی آر اے رولز کے مطابق بولیاں طلب کرنے کی منظوری دید ی گئی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت اطلاعا ت و نشریات کے ادارے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپور یشن (پی بی سی)نے اسلام آباد، کراچی ، بہاولپور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قیمتی اراضی اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو تجارتی مقاصد کیلئے کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ، مذکو رہ عمارتوں کو ادارے کا خسارہ کم کرنے کے لئے نجی کمپنیوں کو دیا جائے گا ، پی بی سی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع 17 منزلہ عمارت سمیت بہاولپور، لاڑکانہ، اسلام آباد اور روات میں موجود انڈر یوٹیلائزڈ زمین اور سٹرکچرز کو لاجسٹکس، بینکنگ، صحت، تعلیم ،دیگر کمرشل سرگرمیوں کے لئے لیز پر دیا جائے گا ، منصوبے کے تحت پی پی آر اے رولز کے مطابق سنگل سٹیج ٹو انویلپ طریقہ کار کے تحت بولیاں طلب کرنے کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں