کوئٹہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

کوئٹہ سڑک کنارے نصب  بم دھماکے سے پھٹ گیا

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )قمبرانی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل ٹیم اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کے لئے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں