سوات:45فٹ گہرے کنویں میں گرنے والی کمسن بچی معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی

 سوات:45فٹ گہرے کنویں میں گرنے والی کمسن بچی معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی

سوات(این این آئی)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سین پورہ میں کمسن بچی کنویں میں گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تقریباً 45فٹ گہرے کنویں سے بحفاظت نکال لیا۔

 ترجمان ریسکیو نیاز خان کے مطابق بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور پانی کے بجائے پتھر پر گرنے کے باعث بڑے حادثے سے بچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں