ضمانت خارج ہونے پرایف آئی اے ،وکلا میں توتکار،2ملز م فرار

 ضمانت خارج ہونے پرایف آئی اے ،وکلا میں توتکار،2ملز م فرار

اسلام آباد ہائیکورٹ ، پراپرٹی کیس میں ایف آئی اے حکام نے 4ملزم گرفتارکرلیے

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ سے پراپرٹی کے کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کی کوشش میں احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا،گزشتہ روز 6ملز موں کی ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کی کوشش وکلاء نے ناکام بنادی، وکلاء کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو کہاگیا کہ آپ یہاں سے گرفتاری نہیں کرسکتے ، جبکہ ایف آئی اے حکام نے کہاکہ ہم کر سکتے ہیں، اس موقع پر احاطہ عدالت میں وکلاء اور ایف آئی اے اہلکاروں میں توتکار بھی ہوئی، اس دوران احاطہ عدالت میں ویڈیو بنانے پر شہری کا موبائل توڑ دیا گیا،جبکہ دو ملزم فرار ہوگئے اور چار ملزموں کو ایف آئی اے حکام نے سکیورٹی روم میں بٹھا دیا، بعد ازاں پولیس کے سکیورٹی سٹاف کی مدد سے ایف آئی اے حکام چاروں تحویل میں لیے گئے ملزموں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے ۔ادھر یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ان ملزموں کا تعلق سوسائٹی سے ہے جنہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں