پاکستانی قیادت نے اپنا لوہا منوایا
کالاشاہ کاکو (نامہ نگار ) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران امریکا جنگ میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے جس سے پاکستانی لیڈر شپ اور عسکری قیادت نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے فوجی فرٹیلائزر اور سونا سینٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایم پی اے حسان ریاض، چیف کمرشل آفیسر محمد علی جنجوعہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر فیضان صدیقی ، صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی 137 ارشد ورک، سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز، چیف کوآرڈینیٹر این اے 113 رانا حسیب عامر ، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع شیخوپورہ رانا کاشف الرحمان، گروپ لیڈر متحدہ پریس کلب سید قاسم علی شاہ، یوتھ رہنما انعام اللہ ورک کے ہمراہ کسانوں کو ٹریکٹر سمیت موبائل فونز کے انعامات تقسیم کئے ۔