پاکستان امن کا پل بن کر ابھر رہا
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسی مضبوط قیادت میسر ہے اور ملک عالمی امور میں ایک فعال ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے اقوام کے درمیان امن کا پل بن کر ابھر رہا ہے ۔
ٹی وی چینل سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کی عالمی پہچان اور سفارتی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ ملک کے لیے باعثِ فخر ہے کہ اس کی قیادت ایک بہادر رہنما جیسے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کی حکمت عملی اور پالیسیوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان سے قومی استحکام مضبوط ہوا ہے اور پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے جو موثر رابطہ کاری اور فیلڈ کوششوں کا مظہر ہے ۔