سپر النینو نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سپر النینو نے پاکستان سمیت دنیا  بھر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (این این آئی)سپر النینو نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ماہرین کے مطابق رواں برس ملک کو سپر النینو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 بحرالکاہل کے پانی کا غیر معمولی حد تک گرم ہونا موسم کے نظام کو بدل دیتا ہے ، جس کے باعث کراچی میں مون سون میں تبدیلیاں، درجہ حرارت میں اضافہ اور طوفان کے پیٹرنز تبدیل ہو جاتے ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والے کہتے ہیں کہ سپر النینو کی وجہ سے کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بھی بڑھ سکتا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم ضیغم کے مطابق اگست اور ستمبر میں النینو سپر النینو میں تبدیل ہو سکتا ہے ، جس سے نہ صرف رواں برس بلکہ 2027 میں بھی خشک سالی اور شدید ہیٹ ویوز کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں