حیدر آباد میں پٹڑی 2حصوں میں تقسیم مال بردار ٹرین حادثے سے بچ گئی
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک دو حصوں میں تقسیم ہوجانے سے مال بردار ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔۔۔
گدو چوک پرانی وحدت کالونی کے قریب منگل کی صبح ریلوے پٹڑی ٹوٹ گئی ، اس پٹڑی پر آنے والی مال گاڑی کے ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو بروقت روک لیا ، ٹریک کی مرمت کیلئے ٹیکنیکل ٹیم فوری طورپر پہنچ گئی، ریلوے ٹریک کو کافی دیر کی جدوجہد کے بعد بحال کردیا گیا، پٹڑی ٹوٹنے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔