ایف آئی اے نے 2انسانی سمگلرز کودھرلیا،جعلی دستاویزات والاافغان مسافر گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے لاہورنے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزموں حافظ محمد سجاد اور عامر خلیل کو لاہور اور پاکپتن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم حافظ محمد سجاد نے شہری کو دبئی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم عامر خلیل ٹرتھ ٹریولز کے نام سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کے قبضہ سے 8 پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئیں ۔لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کے دوران ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے افغانی مسافر شاہ وزیر جلیل کودھر لیاجوچین جارہاتھا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن طورخم کی جعلی آمد اور روانگی کی مہریں لگی ہوئی تھیں۔