وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، سامان سے محروم

وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، سامان سے محروم

منصور سے 4لاکھ ، اسفند سے 3لاکھ 15ہزار اور موبائل فون چھین لئے گرین ٹاؤن ،ٹبی سٹی ، اقبال ٹاؤن سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ گجرپورہ میں منصور سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،لوہاری گیٹ میں اسفند سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاؤن میں تقی سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں گلزار سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، سول لا ئنز میں جبار سے 1 لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گرین ٹاؤن اور ٹبی سٹی سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن ،غازی آباد اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں