میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
نیویارک(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری کی جانب واضح اشارہ ہے ۔
فیس بک اور میٹا کی مالک کمپنی میٹا نے اس متعلق تصدیق کی ہے کہ کمپنی آٹھ ہزار افراد کو نوکریوں سے نکالنے جا رہی ہے ۔سامنے آنے والے نئے میمو کے مطابق اس اقدام کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا اور وسائل کو بچا کر نئی سرمایہ کاریاں کرنا ہے ۔ان برطرفیوں کے علاوہ کمپنی کا یہ ارادہ بھی رکھتی ہے کہ چھ ہزار کے قریب خالی جگہوں پر دوبارہ بھرتی نہیں کی جائے گی۔ میٹا کے اعلان کے بعد کمپنی میں ہلچل دکھائی دے رہی ہے اورملازمین اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشانی دکھائی دے رہے ہیں ۔بہت سے ملازمین نے توابھی سے متبادل روزگارکی تلاش شروع کردی ہے ۔