امریکا نے چینی کمپنی پر ایرانی تیل خریدنے پر پابندی لگا دی
تجارت امریکا کا سیاسی ہتھیار،چینی کمپنیز نشانہ ہیں ،پابند ی مسترد:چین
واشنگٹن،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے چین کی ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری پر پابندی عائد کی ہے ، جس پر ایران سے کروڑوں ڈالرز کا تیل خریدنے اور ایرانی فوج کو مالی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور جہازوں پر بھی پابندیاں لگائیں، جنہیں ایران کے خفیہ تیل نیٹ ورک کا حصہ قرار دیا گیا۔ چین نے پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تجارت کو سیاسی ہتھیار اور چینی کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ الجزیرہ کے مطابق چین گزشتہ سال ایران کے 80 فیصد سے زائد تیل کا خریدار رہا ہے۔