سعودی عرب کی کویت پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
ریاض(اے پی پی) سعودی وزارتِ خارجہ نے کویت کی شمالی سرحدی حدود میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی، حملے مبینہ طور پر عراق سے کیے گئے۔
سعودی عرب نے عراق کی حکومت پر زور دیا کہ وہ خطے میں خطرات کے پیش نظر ذمہ داری سے اقدامات کرے ۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔