یورپ میں اچانک اموات میں ہوشرُبا اضافہ
لندن (نیٹ نیوز) تازہ تحقیق میں یورپ میں اچانک اموات میں ہوشربا اضافے کا انکشاف ہوا ہے ۔
دی لانسٹ ریجنل ہیلتھ -یورپ میں شائع تحقیق کے مطابق 2010 سے 2020 کے دوران 26 یورپی ممالک میں 25 لاکھ سے زیادہ اچانک اموات ہوئیں۔ یہ ایسی قدرتی لیکن غیر متوقع اموات تھیں جو علامات شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہوئیں۔ تحقیق میں مصنفین نے 2010 سے 2020 تک کے ڈبلیو ایچ او کے اموات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس دہائی میں 26 یورپی ممالک میں 25 لاکھ 83 ہزار 559 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں (جن میں 19 لاکھ 35 ہزار 741 مرد اور 6 لاکھ 47 ہزار 818 خواتین شامل تھیں)۔ اس عرصے میں اچانک اموات کل اموات کا تقریباً 5 فیصد تھیں۔