اداکارہ ،سماجی کارکن اور اجوکا تھیٹر کی بانی مدیحہ گوہر کی برسی منائی گئی
لاہور (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ ،سماجی کارکن اور اجوکا تھیٹر کی بانی مدیحہ گوہر کی برسی گزشتہ روز منائی گئی۔
مدیحہ گوہر نے 1973 میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور 100 سے زائد اردو اور پنجابی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مدیحہ گوہر کو فنی خدمات پر فاطمہ جناح ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔مدیحہ گوہر 25 اپریل 2018 میں 62 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔