خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان کی خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
سوہائے علی نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ فلمی دنیا میں بھی بہترین اداکارہ کا لکس سٹائل ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔سوہائے علی نے مارچ 2021 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزار محمد سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی سشانا نورین محمد بھی ہے ۔ سوہائے نے کافی عرصے سے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی نئی تصویر یا ویڈیو بھی شیئر نہیں کی ہے ۔