ذہنی دباؤ آنتوں کی صحت تباہ کر رہا ہے :ماہرین

ذہنی دباؤ آنتوں کی صحت تباہ کر رہا ہے :ماہرین

لاہور(نیٹ نیوز)ذہنی دباؤ انسانی جسم خصوصاً آنتوں کی صحت پر گہرا اثر ڈالتا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دباؤ کی حالت میں دماغ جسم کو ہنگامی کیفیت میں لے جاتا ہے جس سے ہارمون زیادہ خارج ہوتے ہیں اور نظامِ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے ۔

 نئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ آنتوں میں موجود مفید جراثیم جو ہاضمے ، قوتِ مدافعت اور ذہنی کیفیت کیلئے اہم ہیں، دباؤ کے باعث کم ہو جاتے ہیں جبکہ نقصان دہ جراثیم بڑھ جاتے ہیں، اس کیفیت کو ‘عدم توازن’ (hormonal imbalance) کہا جاتا ہے جو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں اور دماغ کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے ، اس لیے ذہنی سکون آنتوں کی بہتری کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ متوازن غذا ، روزانہ ورزش، پرسکون نیند آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں