انتقام کے خوف سے فرار شہری وطن واپس آ سکتے :افغانستان

انتقام کے خوف سے فرار شہری وطن واپس آ سکتے :افغانستان

شہریوں کو وطن واپسی یا کسی تیسرے ملک میں آباد ہونے کا اختیار :وزارت خارجہ افغانستان تمام افغانوں کا مشترکہ وطن،ملک کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں:ترجمان

کابل(اے ایف پی)طالبان حکومت نے کہا ہے کہ وہ افغان شہری جو امریکی افواج کے ساتھ تعاون کے باعث انتقامی کارروائیوں کے خوف سے قطر فرار ہو گئے تھے ، وہ  پورے اعتماد کے ساتھ  واپس اپنے وطن آ سکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 31 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کی تھی تاکہ قطر میں واقع ایک سابق امریکی اڈے پر قائم کیمپ کو بند کیا جا سکے ، جہاں 1100سے زائد افغان مقیم تھے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایکس پر کہا قطر میں امریکی ویزوں کے منتظر کچھ افغان شہریوں کو یہ انتخاب دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان واپس جائیں یا کسی تیسرے ملک میں آباد ہو جائیں۔انہوں نے کہا افغانستان تمام افغانوں کا مشترکہ وطن ہے ، ملک کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں