فارن فنڈنگ کیس ،ایف آئی اے کا چالان عدالت میں جمع

 فارن فنڈنگ کیس ،ایف آئی اے کا چالان عدالت میں جمع

190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف کیس کی سماعت آج

اسلام آباد،راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے، خبرنگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقررکردیا، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا،رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی،اس سے قبل کیس 22 اپریل کو مقرر تھا،ایران امریکا مذاکرات اور ریڈ زون کی بندش کے باعث کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔

ادھر ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں چالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل کورٹ کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے رجسٹرار عبدالوہاب کے پاس جمع کرایاگیاہے ، رجسٹرارآفس چالان کی سکروٹننگ کے بعد سماعت کیلئے عدالت میں بھجوائے گا جس کے بعد کیس کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیاجائے گا۔دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی7مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی اے ٹی سی میں درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 13 مئی تک ملتوی کر دی گئی،ملزم کی جانب سے وکیل صفائی فیصل ملک انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں