جسٹس محسن اختر کیانی تبادلے کے بعد کل سے لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کرینگے
لاہور (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر آنے والے جج جسٹس محسن اختر کیانی چار مئی سے لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کرینگے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کازلسٹ جاری کردی گی۔جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں چار مئی کو مختلف فوری نوعیت کے 13 کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ ٹرانسفر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔