نئی گندم مارکیٹ میں آنے کے باوجود20کلو آٹے کا تھیلا200روپے تک مہنگا

نئی  گندم مارکیٹ  میں  آنے کے  باوجود20کلو آٹے  کا  تھیلا200روپے  تک  مہنگا

ایک ہفتے کے د وران سرگودھا میں قیمت 190 ، سکھر 160 ،گوجرانوالہ66 اور راولپنڈی میں40 روپے تک بڑھ گئی کراچی میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ اڑھائی ہزار ،لاہور میں سب سے کم 1810روپے ہے

لاہور(مانیٹرنگ ، این این آئی)نئی گندم مارکیٹ میں آنے کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دو ران آٹے کا 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں  آٹے کا 20کلوکا تھیلا200 روپے ، سرگودھا 190 ، سکھر میں 160 روپے ،ملتان 133 روپے ،کراچی اور خضدار میں 100 روپے تک مہنگا ہوا۔اسی طرح20 کلوتھیلے کی قیمت کوئٹہ میں 90 ، اسلام آباد67،گوجرانوالہ66 اور راولپنڈی میں40 روپے تک بڑھ گئی۔ کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار 500 روپے تک جبکہ لاہور میں سب سے کم 1810روپے تک ہے ۔ کوئٹہ میں 2 ہزار 450 ، حیدر آباد 2 ہزار 440 ، اسلام آباد 2 ہزار 373، پشاور 2 ہزار 350 ، بنوں اور خضدار میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک ہے ۔اسی طرح راولپنڈی 2 ہزار 347، فیصل آباد 2 ہزار 250 ،سکھر اور لاڑکانہ 2ہزار 200 ،گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ2 ہزار133 روپے ، بہاولپور 2 ہزار 67 روپے اور سرگودھا میں قیمت 2 ہزار روپے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں