آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر آج موصول، 10 دن میں پانڈا بانڈز کا اجرا:وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب  ڈالر آج موصول، 10 دن میں  پانڈا بانڈز کا اجرا:وزیر خزانہ

اسلام آباد(مدثر علی رانا)آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر آج موصول ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ سے اگلی قسط کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے سے مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔ آئی ایم ایف کی مینجمنٹ نے بھی پاکستان کے لیے منظوری دے دی ہے ۔ آئندہ دس دنوں میں پانڈا بانڈز کا اجرا کیا جائے گا۔سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران 27 ارب ڈالر مارکیٹ سے خریدے گئے اور گزشتہ ماہ کے دوران پانچ ارب ڈالر کی ادائیگیاں بھی کی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں