پی ٹی آئی کی سیاست بانی کے گرد گھومنے لگی ،قومی امور نظر انداز

پی ٹی آئی کی سیاست بانی کے گرد گھومنے لگی ،قومی امور نظر انداز

پارٹی ممبرز کا موقف ’’میں نہ مانوں‘‘جیسا،بائیکاٹ کے باوجود ایوان کا ایجنڈا مکمل

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ ) ایوان بالا میں اپوزیشن (پی ٹی آئی ) نے اجلاس شروع ہوتے ہی اپنارنگ دکھاتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا اور مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں اجلاس سے بائیکاٹ اورآئندہ بھی ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کااعلان کیا ،اجلاس میں قومی اور عالمی امور زیر بحث آنے تھے جن میں امریکہ اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کا کردار بھی شامل تھا، تاہم پی ٹی آئی نے ان معاملات کو اہمیت نہ دی۔ پی ٹی آئی کی سیاست صرف بانی اور ان کی اہلیہ کے گرد گھوم رہی ہے ، یہ ہر معاملے میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کو علاج معالجے کی فراہمی اور جیل میں سہولیات دینے کا مطالبہ ہی کرتے ہیں ،ایوان میں پی ٹی آئی کے ممبران کا موقف میں نہ مانوںجیساہے ، 25 نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کو چلایا جانا تھا مگر پی ٹی آئی کے ممبران کب کسی کی سنتے ہیں وہ اپنی بات اپنا موقف ہی منوانا چاہتے ہیں چاہے اجلاس چلے یا نہ چلے تاہم ا س بار معمول کا ایجنڈا پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باوجود مکمل کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں