خیبرپختونخوا کا مستقبل تابناک

خیبرپختونخوا کا مستقبل تابناک

پشاور(اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا مستقبل تابناک ہے، آج یہاں سرمایہ کاری کرنے والے مستقبل میں بہترین فوائد حاصل کریں گے۔۔۔

متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس خان سے گورنر ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر شعبہ زندگی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں ، سیاحت ، پٹرول ، معدنیات ، تہذیب ہر لحاظ سے یہ صوبہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے کئی گنا آگے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں