لاہور ہائیکورٹ ،جنگلات کے استعمال پرمجوزہ ترمیم کے خلاف درخواست پنجاب حکومت سے جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر،اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے فارسٹ ایکٹ 1927 میں جنگلاتی اراضی کے استعمال اور حوالگی سے متعلق مجوزہ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فارسٹ ایکٹ 1927 میں جنگلاتی اراضی کے استعمال اور حوالگی سے متعلق مجوزہ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے علی چنگیزی سندھو کی درخواست پر سماعت کی۔