دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران مختلف ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کمیٹی ارکان کی جانب سے ملک میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ نگران حکومت کے دور میں دواؤں کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا جب سے کمپنیاں قیمتوں کا تعین خود کرتی ہیں۔