امریکی افواج کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا

امریکی افواج کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میرین ٹریفک کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا۔ج

ہاز کو خلیج عمان میں امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائل جہاز یو ایس ایس سپروینس نے نشانہ بنایا تھا، امریکی نیوی کے جہاز سپروینس نے ایم وی ٹوسکا کے انجن روم کو نشانہ بنایاجس کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا، 19 اپریل کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سے جہاز پر قبضے کیلئے اترے تھے اور ایرانی کمرشل جہاز پر قبضے کے بعد تلاشی بھی لی گئی تھی۔پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ کر سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں