سعیدغنی کیخلاف توہین عدالت درخواست 12مئی کوسماعت کیلئے مقرر

سعیدغنی کیخلاف توہین عدالت درخواست 12مئی کوسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے ۔صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

 جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 12 مئی کو سماعت کرے گا ۔آئینی عدالت نے توہین عدالت کیس میں سعید غنی ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں