راولپنڈی کا سگنل فری کوریڈور 179روز میں مکمل، نیا ریکارڈ قائم

راولپنڈی کا سگنل فری کوریڈور 179روز میں مکمل، نیا ریکارڈ قائم

پانچ انڈر پاس، دو اوور ہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوئے

  راولپنڈی(نیوز رپورٹر،خبر نگار) راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ 179 روز میں مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت پانچ انڈر پاس، دو اوور ہیڈ برج اور ایک جدید پیڈسٹرین برج تعمیر کیا گیا۔ یہ پراجیکٹ 190 دن کے بجائے 179 روز میں مکمل کیا گیا جسے پاکستان کا منفرد منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ کچہری چوک تا ریخی دن چوک کو معرکۂ حق سکوائر سے موسوم کیا گیا۔ وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے گنجان علاقے میں قائم اس کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی۔ معرکۂ حق سکوائر میں جدید پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔روات تا موٹروے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا فیز جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے ۔ مجموعی طور پر 25 کلومیٹر طویل کوریڈور میں 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور شامل ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں