صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لئے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر ایران کے ردعمل پر براہ راست تبصرہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا میں نے ابھی ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

یاد رہے کہ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کا جواب ثالث کا کردار ادا کرنے والے پاکستان کے ذریعے پہنچایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں