بہاولنگر: اوباش شخص نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) اوباش شخص نے لڑکی کو مبینہ طور پر زبرستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ محلہ فاروق آباد میں پیش آیا، سفاک شخص بدکاری کر کے متاثرہ لڑکی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں